کامران خان ٹیسوری

کامران خان ٹیسوری نے بطور گورنر سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنرہاﺅس میں تقریب حلف برداری میں محمد کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے 34 ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے 34 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں تاجر رہنماؤں سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور