پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت ہے

پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت ہے، امریکا

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے، پاکستان اور امریکا کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں ہیں، پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاک امریکا تعاون اور مفادات سکیورٹی اورمعیشت پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20میچ میں شکست دے دی

اپنے ایک بیان میں نیڈ پرائس نے کہا کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی، پاکستان کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، آصف زرداری