imran khan 12

ٹائیگر فورس آج سےاپنا کام شروع کرے گی

ویب ڈسک : میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹائیگر فورس آج سےاپنا کام شروع کر رہی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ٹائیگر فورس کا باضابطہ افتتاح کریں گے، ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں رضا کاروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

رضا کاروں کو مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات کیا گیا ہے، جہاں سوشل ڈسٹنسنگ گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ٹائیگر فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز میں سامان نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کی سافٹ لانچنگ کا تجربہ کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال کے باعث جمرود میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

انھوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے سلسلے میں عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے، نوجوانوں نے قومی جذبے، محنت، لگن سے ذمہ داری پوری کی، آج سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کو باضابطہ آپریشنل کر رہے ہیں، اور مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

گزشتہ روز معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوامی نمایندے ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیالکوٹ کے تمام ارکان اسمبلی کو بھی خط لکھے جا چکے ہیں۔