لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا اعلان

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ایک اردو ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر جایئں گی

اردو نیوز کو انٹرویو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے جو اپنی حفاظت کیلئےرکھا ہے اور ضروت پڑنے پر دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم پر امن رہیں گے اور امید رکھتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے گی، 25 مئی کی تاریخ دہرائی تو نقصان انہی کا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم
مزید پڑھیں:  طورخم سرحد آج سے بند، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بارڈر حکام

کامران بنگش کا لانگ مارچ کے حوالے سے مزید کہنا تھاکہ پشاور ڈویژن سے ہر رکن اسمبلی 1500 سے 2 ہزار افراد اپنے حلقے سے مارچ میں لیکر جائیں گے جو اسلام آباد میں 4 روز قیام کریں گے اور پھر ان کارکنوں کی جگہ نئے کارکن مارچ میں شریک ہوں گے۔