عمران خان نے پہلےچینی صدر، اب سعودی ولی عہد کا دورہ منسوخ کرایا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے پہلے چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہوا جب سعودی ولی عہد نے اپنا اہم دورہ ملتوی کردیا۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے دھرنے پر7 سال قبل چینی صدر کا دورہ کینسل کروایا تھا اب21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سےسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی کرادیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ان کے سامنے ملک و قوم کے مفادات کے کوئی معنی نہیں، یہ شخص ملک کیخلاف ایجنڈا پہ کام کر رہا ھے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا، سعودی ولی عہد انڈونیشیا میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری