کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش

کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کا آغاز

ویب ڈیسک: کراچی ایکسپو سینٹر میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کا آغاز ہو گیا ہے۔
ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ 4 روزہ نمائش 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے،رواں سال کے بین الاوامی تجارتی اور فوجی وفود بھی نمائش میں شریک ہیں۔ نمائش میں آسٹریلیا،رومانیہ اور ہنگری پہلی مرتبہ شریک ہوں گے۔
کراچی میں ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی ائیر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا،سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل