چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے نیب ترامیم کیس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ خرابی نیب قانون میں نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال میں ہے، کرپشن سے سختی سے نمٹنا چاہیے
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کرپشن سے سختی سے نمٹنےکے لیے ہمارے پاس بینچ مارک کیا ہوگا ؟ طے یہ کرنا ہے کہ عدالت کے ایکشن کی کیا شدت ہونی چاہیے؟
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو یہ کہنا کہ قانون مزید سخت بنائیں، کیا یہ ہمارا کام ہے؟ اگر یہی کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ ہم ہی چلا لیتے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب قوانین سے زیادہ اہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے قانون سازی ہے۔
درخواست کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
Load/Hide Comments