ایم ٹی آئیز میں بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے پر کٹوتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں میں یکم دسمبر سے اس حکم نامہ پر سختی کے ساتھ عملدر آمد کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق کورونا کی وبائی صورتحال کی وجہ سے2020میں دیگر سرکاری اداروں اور دفاتر کی طرح ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بھی ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم معطل کیا گیا تھا جس کو چند ماہ قبل بحال کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود شکایات ہیں کہ ملازمین بائیو میٹرک کے ذریعے داخلہ اور اخراج کا اندراج نہیں کررہے ہیں
جس کی وجہ سے مسائل ہیں اس لئے یکم دسمبر سے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز، فنانس ڈائریکٹرز اور ایڈمنسٹریشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس پر آئندہ مہینے سے عملدر آمد کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان