ارشد شریف قتل کیس

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا دبئی پولیس کو خط

صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ، ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے دبئی پولیس معلومات کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا
ویب ڈیسک: پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا ہے، ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے دبئی پولیس سے معلومات کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا گیا۔
ٹیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ارشد شریف کہاں ٹھہرے، گھر اور گرد ونواح کی تفصیل اور فوٹیج دی جائے، دبئی میں ارشد شریف کی نقل وحرکت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں جبکہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
یو اے ای حکومت کے کس عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟ اسکی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔
تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے دبئی پولیس کو لکھے گئے خط فوکل پرسن نامزد کرنے کیلئے درخواست بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری