اعظم سواتی جیل منتقل

کوئٹہ پولیس اعظم سواتی کوبلوچستان لے گئی،کچلاک جیل منتقل

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتارکرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج ہیں جب کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے گزشتہ شب حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو راتوں رات لے کر بلوچستان روانہ ہوگئی۔ انہیں کچلاک جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹر سواتی کے ساتھ جو انتقامی سلوک کیا جا رہا ہے وہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو سینے میں شدید درد اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث جمعہ کی صبح ہی پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور نتائج کا انتظار تھا مگر کوئٹہ پولیس انھیں ہسپتال سے ڈسچارج کروا اور ان کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے انھیں اپنے ہمراہ لے گئی ۔انھوں نے کہا کہ اُتنی ہی شرمناک بات یہ ہے تنقید کرنے کو اعظم سواتی کا بڑا جرم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پوری مہذب دنیا میں تنقید کرنا جمہوری حق تصور کیا جاتا ہے۔ انھیں فوری رہا کیا جائے۔ افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع