ایرانی کرنسی

ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی ، ایک ڈالر 3 لاکھ 70 ہزار ایرانی ریال پر

ویب ڈیسک : ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ڈالر کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار ایرانی ریال سے زائد ہوگئی۔مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد کریک ڈان، روس سے تعلقات اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گئی۔کرنسی مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 2900 ریال اضافے کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 200 ایرانی ریال تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر 2022 کو مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈان کے بعد سے ایرانی کرنسی کی قدر میں 13.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ایرانی ریال کی تیزی سے کم ہوتی قدر حکومت کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ اگر یہی صورت حال رہی تو پھر معاملات سنگین ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا