تاجکستان کےصدر 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے تاجک صدر کااستقبال کیا۔ تاجک صدر وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہےہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے، معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی،ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہیں، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی