USMAN

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان اور دوسرے آلات صوبے میں باآسانی دستیاب ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں آج سے کورونا وائرس کے روزانہ چھ ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان اور دوسرے آلات صوبے میں باآسانی دستیاب ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجرات، فیصل آباداور گوجرنوالہ سمیت چھ اضلاع میں سمارٹ ٹیسٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں، پولیس اہلکاروں ، انتظامی افسرون، ہیلتھ ورکرز، ٹی بی اور ایچ آئی وی کے مریضوں ،ہسپتالوں میں زیر علاج حاملہ خواتین اور ہسپتال کے عملے کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  2014 کے الزامات مسترد، بانی پی ٹی آئی انکوائری کمیٹی میں پیشی کیلئے تیار