آسڑیلوی فاسٹ بائولر بولینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلیں گے

آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کا آغاز آج سے میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا ، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی ہوئی ہے، آج سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آسڑیلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے حتمی ٹیم کے بارے میں تصدیق کردی ہے ، اعلان کردہ سکواڈ میں سکاٹ بولینڈ کو حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے ، ان کی حتمی ٹیم میں شمولیت کی بڑی وجہ جوش ہیزل ووڈ کا تاحال ان فٹ ہونا ہے اور انہوںنے پہلے سے ٹیم مینجمنٹ کا آگاہ کردیا تھا کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، آسڑیلیا کی گیارہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی پیٹ کمنز (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس ہیلز، مچل سٹارک، نتھن لیون اور سکاٹ بولینڈ۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی