خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین

خیبرپختونخواکے سیلاب متاثرین کاڈیٹاوفاق کونہ مل سکا

ویب ڈیسک : وفاق کی جانب سے صوبے کے سیلاب متاثرین کے فنڈز کی عدم فراہمی کی ذمہ داری مسلم لیگ نے صوبائی حکومت پر ڈال دی اور کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت ڈیٹا فراہم نہیں کریگی وفاق کس طرح متاثرین کی مدد کریگی ؟ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے صوبائی حکومت کی جانب سے عدم تعاون کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کو ڈیٹا اب تک صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو فراہم نہیں کیا ہے ڈیٹا میسر آئیگا تو حکومت امداد کی فراہمی میں مدد کریگی
صوبائی حکومت بدنیتی کر رہی ہے اور وہ نہیں چاہتی کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرے اسی لئے ڈیٹا روک کر متاثرین کو امداد سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے اختیار ولی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اپنی طرف سے اقدامات اٹھائے ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاق کے پاس موجود ڈیٹا کو بنیاد بنا کر 25ہزار روپے متاثرین کو فراہم کردئیے ہیں
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے بتایا کہ سیلاب کیلئے جس فنڈ کا اعلان وزیر اعظم نے کیا ہے وہ آج بھی صوبے کی امانت ہے وہ فنڈ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو جاری کردیا گیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت کے رویے اور سیاست کی وجہ سے یہ فنڈ منتقل نہیں ہورہا جب متاثرین اور انفراسٹکچر کا ڈیٹا میسر آجائیگا فنڈز فراہم کردئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ