خیبرپختونخوا میں بارش

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی جبکہ ضلع اورکزئی اور جمرود کے بالائی علاقوں پر برفباری کے باعث موسم انتہائی سرد ہوگیا برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔
بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ، زیارت ، پشین ، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا. محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی