تحریک انصاف

تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت سینیئر پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف جمعے سے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہک مہنگائی اور معیشت کی تباہی کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا، گھروں میں بجلی نہیں، گیس کی قلت ہے، تیل مہنگا ہورہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ تحریک مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی، پہلے مرحلے میں تین ہفتوں تک حلقوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سربراہی میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور پھر ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ہم دوبار ہسڑک پر ہوں گے اور جب تک حکومت نہیں جاتی احتجاج کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رکھیں گے، پورے پاکستان کے لوگ باہر نکلیں اور اپنے حق کیلیے آواز اٹھائیں، تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی بازگشت کو پی ٹی آئی قیادت نے مسترد کیا ہے، پاکستان میں ایسے طرز حکومت کی گنجائش نہیں ہے، پاکستان کے عوام ٹیکنوکریٹ حکومت کو قبول نہیں کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت بنانا اور اسمبلی تحلیل کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اس وقت جو پنجاب کے حوالے سے سازش ہورہی ہے اُس سے باز رہا جائے، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے، ملالا یوسف زئی