عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ویب ڈیسک: عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 95 میں نا اہلی کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نےمبینہ طور پر غلط بیان جمع کرانے پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کرکے الیکشن ٹربیونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نا اہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے، عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے دور رکھنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو کہیں بھی جھوٹا قرار نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے