سوشل میڈیا پر قرآن کے ترجمہ

سوشل میڈیاپرقرآن کے مستندترجمہ کیلئے نگرانی کافیصلہ

ویب ڈیسک :حکومت نے سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے مستند ترجمے کے لیے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کا مستند نسخہ مرتب کیا ہے، اس نسخے کی صوبائی قرآن بورڈ سے تائید حاصل کی جائیگی ، بعض افراد سوشل میڈیا پر بھی قرآن پاک کے ترجمے کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالتے ہیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وزارت مذہبی امور کی کوآرڈی نیشن سے اس عمل کو چیک کریگا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا مستند ترجمہ ہر ضلع اور ہر تحصیل میں پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل