مہنگائی سے سفیدپوش تنخواہ دار اور دہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر

ویب ڈیسک :حالیہ مہنگائی نے سفید پوش تنخواہ دار اور دہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کردیاہے۔ مردان میں بیس کلو آٹے کی بوری تین ہزار روپے جبکہ چکن385 روپے فی کلو فروخت ہوریاہے چاول،گھی، دالوں سمیت اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں کمر توڑمہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکال دی ہیں جبکہ تنخواہ دار اور دہاڑی دار طبقے کی اجرت میں کوئی خاطرخواہ اضافے نہ ہونے کی وجہ سے ان کا گزر بسر شدید مشکل ہوگیاہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اقتدار سے قبل پچھلی حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتی رہی اور حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی غریب عوام کی قسمت نہیں جاگی اور ہرروز صبح اٹھتے ہی انہیں آٹے چینی دالوں چکن کے نرخوں میں اضافے کی نوید مل رہی ہے ،مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل بیٹھ کر عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں سنجیدگی سے غور وحوض سے حکمت عملی بنائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار