کیلی فورنیا میں سیلاب

کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلاب سے تباہی، 17 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی پیدا کردی، مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی بارشوں کے باعث شدید سردی اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، کیلی فورنیا میں بارشوں کے باعث مختلف واقعات کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔سیلابی ندیوں نے گھروں کو دلدلی کر دیا، پانی اور کیچڑ میں ڈوبی چھوٹی آبادیوں کے رہائشی پھنسے ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کو اپنے علاقوں سے انخلاء کرنا پڑا اور ایک لاکھ 10 ہزار سے سے زائد گھر اور دفاتر شدید بارشوں، آسمانی بجلی، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے محروم رہے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ