سوشل میڈیا کی جھوٹی خبر

سوشل میڈیا کی جھوٹی خبروں کی 15ہزار سے زائد شکایات

ویب ڈیسک : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سوشل میڈیا کے حوالے سے موصول شکایات پر کارروائی کرنے کیلئے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے عدم تعاون کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت اب تک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فیک یوز کے حوالے سے 15ہزار 444 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سب سے زیادہ 8 ہزار 413 ٹوئیٹر کے متعلق، 3 ہزار 214 فیس بک، 857 یوٹیوب، 107ڈیلی موشن، 140انسٹا گرام، 50 ٹک ٹاک جبکہ دیگر پلیٹ فارمز سے 2 ہزار 663 شکایات موصو ل ہوئی ہیں 15ہزار 444 شکایات میں سے 6ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا جبکہ ایک ہزار 315 کو بلاک کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی جانیوالی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز درخواستوں پر مثبت جواب نہیں دیتے تاہم فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت دیگر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود فیک نیوز کو کنٹرول کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کریں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف