پشاور میں روٹی کی قیمت

روٹی قیمتوں کے معاملے پرنانبائی ایسوسی ایشنز نے ایکا کر لیا

ویب ڈیسک :آٹے کی قلت اور سنگین بحران سے پیدا شدہ صورتحال کے خلاف پشاور کی دونوں نانبائی ایسوسی ایشنوں نے ایکا کر لیا ہے اور عدالت عالیہ میں از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں پختونخوا نانبایان ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے صدر حاجی محمد رحیم صافی کی صدارت میں ایک ہنگامی مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جزل سیکرٹری جہانزیب مہمند و دیگر عہدیداروں انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے صدر حاجی فاروق خان ،جزل سیکرٹری رحمان اللہ صافی و دیگر عہدیداروں اور ارکان نے کثیر تعداد میں جبکہ صوبائی صدر خائستہ گل مہمند نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
اجلاس میں بحث کے بعد مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے آٹے کی شدید قلت اور بحران پر از خود نوٹس کیس میں دونوں ایسوسی ایشنیں متفقہ طور پر فریق بن کر آٹے کی مصنوعی قلت سے ضلع پشاور کے نانبائیوں پر پڑنے والے اثرات، نقصانات اور پریشانیوں سے وکلاء کے توسط سے عدالت عالیہ کو آگاہ کریں گی، یاد رہے کہ عدالت عالیہ نے 19جنوری کو فریقین کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی