نگران وزیراعلیٰ پنجاب پراتفاق

نگران وزیراعلیٰ پنجاب پراتفاق نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن فیصلہ کریگا

ویب ڈیسک :نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کے باعث نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا گیا، حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی میں کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف اور پی ڈی ایم اتحاد سے تعلق رکھنے والے اراکین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے اور اب فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ ن لیگ کے رہمنا ملک احمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے آج سیاسی سطح پراتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ ہم آج نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہیں ہو سکے ہیں اور کسی فیصلے پر پہنچے بغیر اٹھ گئے ہیں
ان کے مطابق اب فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ پی ٹی آئی رہنماء راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا ان کے نام نہ دیں جن کا کریمینل ریکارڈ ہو، انہوں نے ہماری درخواست سے اتفاق نہیں کیا، اب ان کے دونوں نام اور ہمارے دونوں نام الیکشن کمیشن کے پاس جانے ہیں ہمیں ان کے ناموں پر جو بھی اعتراض ہوا وہ اپنے ناموں کیساتھ لف کریں گے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ انہیں ہمارے ناموں پر اعتراض ہو تو وہ بھی اپنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ہم نے نگران سیٹ اپ کیلئے نام فائنل کرنا تھا، صوبے کو ایسے شخص کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو معاملات بہتر طریقے سے چلائے، ہمارے ناموں میں سے کسی نام پر اتفاق ہو جاتا تو مشکل نہ ہوتی، ہمارے ناموں میں سے کسی نام پر اتفاق ہو جاتا تو مشکل نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی