مالاکنڈ ٹیکس فری

مالاکنڈکوٹیکس فری قراردینے کی قراردادپرعمل کیاجائے،تاجربرادری

ویب ڈیسک : ملاکنڈ ڈویژن کو 2033ء تک ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کی جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی پیش کردہ قر ار داد کو سینیٹ میں متفقہ طور پر پاس کرنے سے ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برا دری اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، انجمن تاجران تیمرگرہ اور چیمبر آف کا مرس لوئر دیرکی جانب سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا
اس حوالے سے انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارالدین، چمبر آف کامرس لوئر دیر کے صدر میاں نور عالم پاچا، انجمن تاجران تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹر ی حاجی لائق زادہ اور چیئرمین انجمن تاجران حسین اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت میں10 سال توسیع کی قرارداد سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیش کی تھی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس پر جماعت اسلامی کے قائدین کے شکرگزار ہیں، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سینیٹ سے منظور کردہ قرار داد کو عملی شکل دینے کیلئے جلد اعلامیہ جاری کرے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری