پشاور میں کریک ڈائون

پشاور ‘مختلف علاقوں میں کریک ڈائون’4ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک : پشاور کے فقیر کلے ، چولی چوک ، ورسک روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈان کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان ناصر ، ہارون ، زکریا اور عزیز خان شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور علاقوں سے ہیں جو آئس فروش اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک عدد رائفل ایم 4، دو عدد پستول ، درجنوں عدد کارتوس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے