حج اخراجات10لاکھ روپے

حج اخراجات10لاکھ روپے سے زائدہونے کا امکان

ویب ڈیسک : رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، وزارت مذہبی امور نے ائر لائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے، اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکانٹ ہونا لازم ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار