خیبر پختونخوا پولیس

خیبر پختونخوا پولیس کا آئوٹ آف ٹرن پرومشنز واپس لینے کافیصلہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا پولیس نے آئوٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ میں پولیس کی آئوٹ آف ٹرن پروموشنز عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آئوٹ آف ٹرن پروموشنز واپسی کے لیے کیس کابینہ کو بھیج دیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشنز واپسی کے لیے کمیٹی بن گئی، پراسس مکمل کرنے کیلئے1 ماہ کا وقت دیا جائے
جبکہ آئوٹ آف ٹرن پروموشنز سے متاثر ہونے والے پولیس افسران کی جانب سے مدثر خالد عباسی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔سپریم کورٹ نے پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشنز عملدرآمد کیس پر خیبر پختونخوا سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی پنجاب اور دیگر صوبے پہلے ہی پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لے چکے ہیںسپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کو پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پرموشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا تھاجسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا