دائودزئی قتل کیس

دائودزئی قتل کیس،مقتول کی ڈیڑھ ماہ قبل منگنی ہوئی تھی

ویب ڈیسک : پشاور کے نواحی علاقہ دائود ز ئی میں فائرنگ اور بعد ازاں پھانسی دیکر قتل کئے جانے والے 22سالہ نوجوان کی ڈیڑھ ماہ قبل منگنی ہوئی تھی جس کی اپنی خالہ زاد سے شادی طے تھی۔ پولیس نے مقتول سے موبائل فون پر رابطہ کرنے والے تمام مشکوک افراد کی سی ڈی آر پر کام شروع کردیا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل داؤدزئی کے علاقہ شگئی بالا کے کھیتوں سے ایک نعش برآمد ہوئی تھی جسے فائر نگ کرنے کے بعد بعد ازاں گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر در خت سے لٹکا دیا گیا تھا ۔
لڑ مہ کے رہائشی واقف ولد حمید گل عمر 40سال نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ نعش اس کے بھتیجے خیال شاہ ولد حمید گل کی ہے جو شگئی بالا میں نا نی کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ وہ شام کے وقت گھر سے نکلا اور رات گئے تک واپس نہیں آیا جبکہ اگلی صبح اس کی نعش کھیتوں سے ملی ۔ مد عی نے بتایا کہ ان کی کسی کیسا تھ کوئی ذاتی دشمنی یا جائیداد کا تنا زعہ نہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول خیال شاہ کی تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل اپنی خالہ زاد سے منگنی ہوئی تھی۔ والدین نے اسے اپنی نانی کے گھر بھیجا تاکہ وہ ان کی خدمت کر سکے۔
مقتول گھر پر مال مویشی پالنے سمیت ان کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ دائود زئی کی تفتیشی ٹیم کے مطابق انہوں نے کچھ مشکوک نمبرز سی ڈی آر کیلئے بھیج دئیے ہیں اور اس حوالے سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد کیس میں مزید پیش رفت ہوسکے گی ۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے