امت مسلمہ کے جذبات

سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اوراضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں ، تاجروں ، طلبا اور دیگر تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیاپرامن احتجاج کے مظاہرین کی جانب سے جو دو تجاویز دی گئی ہیں ان مطالبات میں سے ایک کا تعلق حکومت سے ہے حکومت کی اپنی مصلحتیں اور سفارتی ترجیحات ہوتی ہیں جن سے قطع نظر ان ممالک کی اشیاء کا بائیکاٹ عوامی سطح پر ممکن ہے اس ضمن میں صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان اگران ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تو اس کے اثرات فوری اور واضح ہوں گیمحولہ قبیح فعل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس کا ردعمل بھی امت مسلمہ کی سطح پر ظاہر کرنا دین و ایمان کاتقاضا ہے ۔سویڈن کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم دنیا کا شدید احتجاج فطری امر ہے۔ مسلم ممالک کی الگ الگ حکومتیں اور طرز حکومت مختلف ہوسکتی ہیں لیکن ان کا دین و مذہب اور کتاب مقدس ایک ہے جس کی کسی طور بھی بے حرمتی وہ برداشت نہیں کر سکتے دنیا میں ایسے ملعون اور بدبخت گزرے ہیں جنہوں نے ہمارے نبی پاکۖ کے گستاخانہ خاکے بنائے مگر دنیا نے دیکھا کہ یا تو اپنے نبی کی حرمت پر قربان پروانوں نے ان کو جہنم واصل کیایا پھر قدرت کی غضب کی لپیٹ میں آئے سب سے عبرتناک انجام ایک معلون کا دنیا ہی میں پراسرار طور پرآگ میں جل کر مرنے کا ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے کتاب مقدس قرآن مجید کی بے حرمتی پر جس طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی احسن امر یہ ہے کہ جذبات کا اظہار پرامن انداز میںکیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کیاگیا لیکن جس ملعون نے یہ حرکت کی ہے بعید نہیں کہ موقع ملنے پر ان سے دو دو ہاتھ کرنے میں ہرمسلمان پہل کرنے کی سعی کرے ۔ دنیائے کفر کو معلوم ہونا چاہئے کہ ابھی مسلمانوں میں ایمان اور حمیت باقی ہے باقی ترکی کا نیٹو میں شمولیت کی مخالفت علاقائی اور سیاسی مسئلہ ہے ضروری نہیں کہ اس فیصلے پر ان کی کلی حمایت کی جائے اس کی آڑ لے کر قرآن کریم کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے سویڈن کی حکومت مسلمانوں کے جذبات کے احترام میں اس ملعون کو مناسب سزا دے تاکہ بطور ملک مسلمان اس کے خلاف نفرت کا اظہار نہ کریں یا پھر کم ازکم وہاں کی حکومت اسے ایک فرد کا فعل قراردے کر مسلمانوں سے معافی مانگے اور آئندہ اس طرح کے کسی واقعے کی تدارک کی یقین دہانی کرائے۔

مزید پڑھیں:  9مئی سے 9مئی تک