شیخ رشید کی گرفتار ی

شیخ رشید کی گرفتار ی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، وزیرداخلہ رانا ثناااللہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا کہا شیخ رشید کی گرفتار ی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے۔ حکومت کامعاملے سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے سامنے ڈائیلاگ بولنے والے قانون سے کیوں ڈرتے ہیں، دوسرے پر سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں۔ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی