national 1

لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد : لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات شبلی فرازنے اسلام آباد میں صحافیوں کوکابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلی حکمت عملی طے کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،

شبلی فراز نے کہاکہ لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود صورتحال اب بھی لوگوں سے احتیاط کا تقاضا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی وباء کورونا کے خلاف جنگ صرف گھروں میں رہنے سے جیتی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار

وفاقی وزیرنے کہا کہ کابینہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے کوروناریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ موجودہ صورتحال اورعوام کو درپیش مسائل کے تناظرمیں کیاگیا۔ کابینہ نے غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کے لئے ہینڈ سینٹی ٹائزرزبرآمدکرنے کی اجازت دیدی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم نے وزارت قانون کو انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ انتخابی عمل شفاف اورغیرجانبدارہوناچاہیے جسے عوام کااعتماد بھی حاصل ہو۔انہوں نے قانون اور انصاف کے وزیر سے کہا کہ فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات کے عمل کو آئندہ چھ ماہ میں حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ سے کہا کہ تھانوں کی حالت میں بہتری اورانہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کا بیانیہ چوری کی فوٹیج پر بنایا گیا ہے،سلمان اکرم راجہ

شبلی فرازنے کہا کہ کابینہ نے بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات کے سوا دیگرسامان کی درآمد پر پابندی کے معاملے پربھی غور کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اس پابندی پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کابینہ نے اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن کی تشکیل نوکی منظوری بھی دی