سیکورٹی خدشات

سیکورٹی خدشات،امریکہ کاپاکستان کاساتھ دینے کااعلان

ویب ڈیسک : امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکا کا اہم شراکت دار رہے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہوں گے کیونکہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان اس کا اہم شراکت دار ہے۔
پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی بڑھتی لہر پر بات کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کو متاثر کر رہی ہے اور یہی وہ چیز ہے جس پر ہم پورے خطے میں توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو وہ امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور ہر لحاظ سے شراکت دار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہم نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم پر بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور