8نشستوں پر مستعفی ارکان

8نشستوں پر مستعفی ارکان سمیت 77امیدوار میدان میں آگئے

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8نشستوں پر ضمنی انتخاب میں 77امیدوار سامنے آگئے مستعفی پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے اپنے اپنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے ہر حلقہ کیلئے کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق این اے 4سوات سے سابق رکن اسمبلی مراد سعید سمیت 9امیدوار، این اے 17ہری پور سے سابق رکن اسمبلی عمر ایوب خان سمیت 8امیدوار، این اے 18صوابی سے سابق رکن اسمبلی اسد قیصر سمیت 11امیدوار، این اے 25نوشہرہ سے سابق رکن اسمبلی پرویز خٹک سمیت 9امیدوار، این اے 26نوشہرہ سے سابق رکن اسمبلی عمران خٹک سمیت 12امیدوار،این اے 32کوہاٹ سے سابق رکن اسمبلی شہر یار آفریدی سمیت 7امیدوار، این اے 38ڈی آئی خان سے سابق رکن اسمبلی علی امین گنڈاپور سمیت 11امیدوار اوراین اے 43خیبر سے سابق رکن اسمبلی پیر نور الحق قادری سمیت 10امیدوار میدان میں ہیں۔
دوسری طرف ضمنی انتخابات کے دوسرا مرحلہ میں خیبر پختو نخوا سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج بروز جمعہ 10 فروری سے شروع ہوگا جو 14 فروری تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر ضمنی انتخابات 19مارچ کو ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18فروری تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 22فروری تک دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے۔28 فروری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 2مارچ کو جاری کی جائے گی۔ اسی دن انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیںگے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ ایران سے بھی جاری