15سینئر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی

بدعنوانی اوربے قاعدگیوں کاالزام،15سینئر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے مختلف الزامات پر سابق دور میں ہونیوالی انکوائریز میں شواہد کی بنیاد پر سکیل 18سے20 تک کے 15سینئر ڈاکٹرز کیخلاف انضباطی رولز 2011ء کے تحت رسمی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں گریڈ21 کے بیوروکریٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے سول سیکرٹریٹ کے ذرائع نے مشرق کو بتایا کہ محکمہ صحت میں بے قاعدگیوں اور مبینہ بد عنوانی کے الزامات پر انکوائریاں شروع ہوئی تھیں جن میں انکوائری افسران کی جانب سے شواہد پر مبنی رپورٹس پیش کرنے کے بعد چیف سیکرٹری نے مذکورہ تمام انکوائریز میں ملوث محکمہ صحت کے سینئر عہدیداروں کیخلاف حتمی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے
اس ضمن میں گزشتہ روز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق سابق ڈائریکٹر فاٹا ہیلتھ سروسز اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی، سابق ڈائریکٹر فاٹا ہیلتھ سروسز اور موجودہ ڈائریکٹر پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی، لوئر سنٹرل کرم کے سابق ایجنسی آفیسر اور موجودہ پرنسپل میڈیکل آفیسر لوئر کرم، سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان اور موجودہ کوارڈی نیٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ڈی ایچ او آفس بنوں، شمالی وزیرستان کے سابق ایجنسی آفیسر اور موجودہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ او آفس شمالی وزیرستان، سابق ایجنسی سرجن شمالی وزیرستان اور موجودہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان، سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان اور موجودہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال میران شاہ، سابق ڈپٹی ڈی ایچ او بنوں اور سابق ایجنسی سرجن ایف آر لکی مروت اور موجودہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ او آفس بنوں، سابق ڈپٹی ڈی ایچ او ایف آر ٹانک اور موجودہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک، سابق ڈی ایچ او اورکزئی اور موجودہ پرنسپل میڈیکل آفیسر ہنگو، سابق ایجنسی سرجن ایف آر ڈیرہ اور موجودہ ایم ایس ٹائپ سی ہسپتال کلاچی ڈیرہ، سابق ڈائریکٹر فاٹا ہیلتھ سروسز اور موجودہ ڈی ایچ او ہنگو، سابق چیف ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ فاٹا اور موجودہ ڈائریکٹر پراونشل ہیلتھ سروسزا کیڈمی، سابق ڈی ایچ او مہمند اور موجودہ سینئر میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر شبقدر چا رسدہ، سابق ڈی ایچ او لوئر کرم اور موجودہ پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈی ایچ او آفس لوئر کرم کیخلاف انکوائری ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور اور سکیل21 کے بیوروکریٹ زبیر اصغر قریشی انکوائری کمیٹی کے سربراہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر عابد حسین انکوائری کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا