3تدریسی ہسپتالوں

3تدریسی ہسپتالوں میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی

ویب ڈیسک:خیبرپختونخواکے تین تدریسی ہسپتالوں میں مشینری اور دیگر سامان کی خریداری اور لیبارٹری رسیدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگی کی نشاندہی کردی گئی ہے اس سلسلے میں آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی ہدایت اور ملوث ملازمین سے پیسے وصول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے آڈٹ حکام کے مطابق بے قاعدگیوں اور خلاف ضابطہ ادائیگیوں پر ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن یہ اعتراضات دور نہیں کئے جاسکے ہیں
ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی یہ بے قاعدگیاں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اورایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں رپورٹ کی گئی ہے دوسری جانب مذکورہ ہسپتالوں کے حکام نے رابطہ پر بتایا ہے کہ ضلعی اکائونٹس افسران کو اعتراضات کا پیرا وائز جواب دیا جارہا ہے جس میں بعض اعتراضات کو ختم کیا گیا ہے
تاہم آڈٹ افسران کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر اعتراضات کا جواب نہیں دیاگیاہے اس لئے اس معاملہ پر متعلقہ محکمہ کو انکوائری کرانے اور مزید کارروائی کیلئے آڈٹ رپورٹس کو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا