کوہاٹ میں اراضی تنازعہ

کوہاٹ میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ ،5 افراد کا لرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک: کو ہاٹ کے نواحی علاقہ بڑھ میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مسلح افراد نے آمنا سامنا ہونے پر مخالف فریق کے افراد کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا ہے۔ کو ہاٹ کے نواحی علاقہ بڑھ میں اراضی کے تنازعہ پر مبینہ ملزم محمد عنصر، محمد جان پسران جنا ن اور ان کے دو ساتھیوں نے مخالف فریق کے افراد پر آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کر دی ۔ ملزموں کی فائرنگ سے 5افراد یوسف خان، محمد اقبال، ثاقب، رئوف اور کاشف موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی نعشوں کو کو ہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے اہم شواہد قبضے میں لے لئے اور ملزم محمد عنصر، محمد جان اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم