یونیورسٹی ٹائون افغان گروہ گرفتار

یونیورسٹی ٹائون میں شہریوں کو لوٹنے والا افغان گروہ گرفتار

ویب ڈیسک:پشاور میں آئس نشہ کی حالت میں شہریوں کو لوٹنے والے افغان راہزن گروہ کو گرفتارکرلیا گیا جن کے قبضہ سے درجن بھر موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تھانہ ٹاون پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمز کے خلاف یونیورسٹی ٹائون ، ابدرہ روڈ، یونیو رسٹی روڈ ، دانش آباد اور اطراف میں اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرلیاگیاجن میں ابرار، عالم یار، حبیب اللہ اور شاہ جہان شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے ۔گرفتار ملزمان راہزن گروہ کے کارندے ہیں جو آئس نشے کی حالت میں وارداتیں کرتے تھے۔ ابتدائی طور پر ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے 13قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرکار، دو موٹرسائیکلیں اور تین پستول برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ