ڈیرہ یارک ٹول پلازہ

ڈیرہ، مسلح دہشتگردوں نے یارک ٹول پلازہ کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک: کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے مسلح دہشتگردوں نے ڈکیتی کی دیدہ دلیرانہ واردات میں یارک ٹول پلازہ کے پرچی بوتھوں اور پلازہ کے کمرہ سے 7لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک میں پنوں عاقل سکھر کے رہائشی بلاول الدین جتوئی بلوچ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور عبدالاحد سولنگی سکنہ خیرپور سندھ یارک ٹول پلازہ کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ رات کے وقت ٹول پلازہ کے سیکورٹی گارڈ محمد عثمان نے ہمیں نیند سے اٹھایا اور بتایا کہ نیچے یارک ٹو ل پلازہ پر 15کے قریب مسلح افراد جوکہ کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے لیس تھے ٹول پلازہ کے بوتھوں میں موجود پرچی دینے والوں سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقم چھین لی اسی طرح ٹول پلازہ میں داخل ہو کر چھت پر پہنچے اور ہم سے ٹول پلازہ کی رقم چھ لاکھ روپے بھی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان