تیراہ حاملہ خاتون پرتشدد

تیراہ،مسلح رہزنوںکاحاملہ خاتون پرتشدد،بچہ دم توڑگیا

ویب ڈیسک: تیراہ میں مسلح راہزنوں نے مرد اور حاملہ خاتون سے 70ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ تشدد کے باعث خاتون نے مردہ بچے جنم دیا۔ تیرا ہ پولیس نے رہزن گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔ واردات میں باڑہ پولیس کا اہلکار بھی شریک نکلا۔ اتوار کے روز قبیلہ کمر خیل سے تعلق رکھنے والے زر مد ین اپنے گھر واقع تختکئی سے اپنی حاملہ بیوی کو ڈیلیوری کیلئے پرائیویٹ ہسپتال لے جا رہا تھا۔ تن کے مقام پر تین مسلح افراد نے انہیں روک کر ان پر تشدد شروع کر دیا اور ان سے 70ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں تشدد کے باعث خاتون نے مردہ بچے کو جنم دیا ۔ واقعے کی تھانہ تیراہ میدان میں رپورٹ درج کروائی گئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سید خان نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ساتھیوں نور ولی اور پولیس اہلکار محبوب علی کے نام اگل دیئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید گرفتار یوں کے لئے چھاپے شروع کر دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا