خیبرپختونخوامیں پارٹی قیادت

عمران خیبرپختونخوامیں پارٹی قیادت کی کارکردگی سے خوش نہیں

ویب ڈیسک: چیئرمین عمران خان خیبر پختونخوا میں صوبائی قیادت کی کارکردگی پر ناراض ہوگئے اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں کو واٹس ایپ پیغام میں بتایا ہے کہ پارٹی کی سرگرمیوں میں قیادت کی بھر پور نمائندگی نظر نہیں آرہی ہے سب کی کارکردگی مانیٹر کر رہا ہوں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں یہ کارکردگی ایک معیار ہو گا اور کمزور کارکردگی دکھانے والے عہدیدار ٹکٹ سے محروم ہوسکتے ہیں ۔
عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلہ میں ناراض ہونے کیلئے کسی کے پاس کوئی جواز نہیں ہو گا اور نہ ہی ٹکٹ کی تقسیم پر کوئی گلہ قابل قبول ہوگا پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں پارٹی کے چیدہ چیدہ رہنما شامل ہیں جس میں عمران خان نے بتایا کہ ہر روز مخالفین حملہ آور ہو رہے ہیں مگر صوبے میں سرگرمی نہیں ہورہی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی چیئر مین کی جانب سے اس وٹس ایپ گروپ میں چند عہدیداروں نے عمران خان کے میسج پر یقین دہانی کرائی ہے کہ اب سے سیاسی سرگرمیوں کا بھر پور آغاز کیا جائے گا اور مخالف سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے بھر پور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی