اکبر پورہ جائیداد تنازعہ

اکبر پورہ، جائیداد تنازعہ پر فائرنگ،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ جبہ دائود ز ئی میں جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقوں کے درمیان گولیاں چلنے سے ایک راہ گیر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اکبر پورہ پولیس نے دہر ے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ محمد سعید ولد غلام حسن سکنہ پشاور نے اکبر پورہ پولیس کو بتایا کہ وہ جائے وقوعہ جبہ دائود زئی میں کھڑے تھے کہ جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین میں گولیاں چل گئیں۔
ملزم خورشید ، زر شید پسران جمشید ، خان افضل، افضل پسران سید افضل ساکنان جبہ دائود زئی کی فائرنگ سے ظاہر خان ولد گلاب خان لگ کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ظاہر ولد گلاب کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر میاں ثمین الحق ولد سلطان محمد لگ کر جاں بحق ہو گیا۔ وجہ عداوت ملزموں کا آپس میں جائیداد کا تنازعہ تھا۔ ایک دوسرے سے زمین قبضہ کرنے کی پاداش میں فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید