ویب ڈسک : پاکستانی ماڈل نے سوشل میڈیا پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صدف کنول کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو ہر فیشن ڈیزائنر کی پہلی پسند ہوتی ہیں اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے
صدف کنول جوکہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی کامیاب ترین اور قابل ماڈلز میں سے ایک ہیں وہ اب پہلی پاکستانی ماڈل بن چکی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 1 ملین یعنی 10 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
اُنہوں نے اِس خبر کا اعلان حال ہی میں کی گئی اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
صدف کنول نے 10 لاکھ فالوورز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہونے سے ایک سچا پیار ہونا بہتر ہے۔
صدف کنول 2014ءسے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ بنی ہوئی ہیں جبکہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے 2017 میں فلم ’بلو ماہی‘ میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے ایک گانے میں بھی جلوہ گر نظر آئیں۔