علی امین گنڈاپور سیکرٹری

علی امین گنڈاپورکا پرسنل سیکرٹری افغان شہری نکلا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کی پاکستان شہریت جعلی نکل آئی ان کے اہل خانہ سمیت خاندان کے دیگر 10افراد کے پاس بھی جعلی شہریت ہے جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کی جعلی پاکستانی شہریت منسوخ کردی گئی ہے جبکہ لطیف نیازی کے خاندان کے 10 افراد بھی افغان شہری قرار دئیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں پر مشتمل کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی اور خاندان کے 10 افراد کی جعلی پاکستانی شہریت منسوخ کردی گئی ہے ۔
حساس اداروں نے میسر معلومات کی بنا پر تحقیقات کے دوران لطیف نیازی کا شناختی کارڈ بلاک کرایا لیکن پچھلی بار اسے ان بلاک کروا لیا گیا ۔ اس تحقیقات میں رکاوٹ بننے والے 2 اعلی افسران کے ڈیرہ اسماعیل خان سے تبادلے بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں حساس اداروں نے لطیف نیازی اور اس کے خاندان کے افغان شہری ہونے کے بارے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دئیے۔لطیف نیازی اور اس کے خاندان کی جعلی پاکستانی شہریت منسوخ کرکے انہیں افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ان کے تمام اثاثے منجمد اور خاندان میں سے سرکاری ملازمت والے بھی فارغ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد گرفتار