احمدآباد میں چوتھا ٹیسٹ

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین احمدآباد میں جاری چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانے والا چوتھا اور سیریز کا آخری ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ ”بارڈر۔گواسکر ٹرافی” کے سسلسلے کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگ میں 480 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 180 اور کیمرون گرین 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے رویچندرن اشون نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد شامی نے 2 جبکہ رویندر جدیجہ اور اکشر پٹیل نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارت کی ٹیم نے اپنے پہلی اننگ میں 571 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی تین سال بعد پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے کوہلی نے 186 جبکہ شبمن گل نے 128 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ناتھن لائن اور ٹوڈ مرفی نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل سٹارک اور میتھیو کوہنیمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں نے دو دو دن میں اپنی پہلی اننگ مکمل کی جبکہ آسٹریلیا کو دوسری اننگ کے لئے پانچویں اور آخری روز 172 رنز بنانے کا موقع ملا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے یوں مقررہ اوورز کے اختتام پر میچ ڈرا قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا