ویمنز سپر لیگ

ویمنز سپر لیگ، چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا

انگلینڈ میں جاری خواتین کی فٹ بال لیگ میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے مات دے دی۔ کنگز میڈو فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپیئن چیلسی نے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ سیم کیر کو لورین جیمز کی طرف سے ایک شاندار پاس کے بعد موقع ملا کہ وہ گیند کو جال میں پھینک سکے اور سیم کیر نے اس موقع کو نہیں گنوایا۔ 23 ویں منٹ میں سیم کیر کا یہ گول چیلسی کی فتح کے لئے کافی ثابت ہوا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اس برتری کا خاتمہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل