ویمن پریمیئر لیگ

ویمن پریمیئر لیگ، پہلے ایلیمینیٹر میں ممبئی انڈینز کی فتح

ویمن پریمیئر لیگ کے پہلے ایلیمینیٹر میں ممبئی انڈینز نے یو پی واریئرز کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ نیٹ سائیور برنٹ کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی نے ٹیم کی جت میں اہم کردار ادا کیا۔ یو پی واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ نیٹ سائیور برنٹ نے 38گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ امیلا کیر 29، ہائیلا میتھیوز 27 رنز بنا سکیں۔ صوفی ایکسلسٹون نے 2 جبکہ انجلی سروانی اور پراشوی چوپڑہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں یو پی واریئرز کی ٹیم 17.4 اوورز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کرن ناوگائر 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ایزے وونگ نے 4وکٹیں حاصل کیں، صائقہ اسحاق نے 2 جبکہ نیٹ سائیور برنٹ، ہائیلے میتھیوز، جنتیمانی کلیٹا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  آئرلینڈ کو کمزور حریف نہیں سمجھیں گے ، اظہر محمود