ماسٹرز 2023 گالف کا ٹائٹل

ماسٹرز 2023 گالف کا ٹائٹل جون راہم کے نام

آگسٹا نیشنل ماسٹرز 2023 گالف چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جون راہم نے جیت لیا۔ بروکس کوپکا اور فل میکلسن کو آخری راؤنڈ میں شکست۔ امریکی ریاست جارجیا میں جاری اور طوفان سے متاثرہ گالف کے بین الاقوامی مقابلوں میں جون راہم 8 انڈر پار کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فل میکلسن اور بی کوپکا 12 انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ریڈ انڈر7 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جون راہم کی کامیابی نے بروکس کوپکا کو دھچکا پہنچایا ہے جو کہ اس ٹائٹل کی فتح کے لئے پرامید اور فیورٹ امیدوار سمجھے جا رہے تھے۔28 سالہ راہم نے تین انڈر69 کا کارڈ بنا کر12 انڈر پر اختتام کیا اور چار شاٹس سے جیت لیا جبکہ کوپکا نے 75 پر اختتام کیا۔ کوپکا تجربہ کار فل میکلسن کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے سات انڈر 65 کا شاندار اسکور 8 انڈر ختم کیا۔ راہم ماسٹرز جیتنے والے چوتھے ہسپانوی کھلاڑی بن گئے اور ان کی جیت اس وقت ہوئی جب 1980 اور 1983 میں جیتنے والے دو بار کے افسانوی چیمپئن سیو بیلیسٹروس کی 66 ویں سالگرہ منائی گئی۔

مزید پڑھیں:  پہلا ٹی 20، امریکا نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دیدی