چیمپیئن لیگ

چیمپیئن لیگ، انٹرمیلان کی بینفیکا کے خلاف کامیابی

چیمپیئنز لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل مرحلے میں انٹرمیلان نے بینفکا کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کھیل کے آخری لمحات میں لوکاکو کے پنلٹی پر شاندار گول نے بینفیکا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انٹرمیلان کی جانب سے نیکولو باریلا نے 51 ویں منٹ میں ٹیم کو کامیابی دلوائی، گول پوسٹ کے قریب ملنے ایک شاندار پاس کو نیکولو نے ہیڈر کی مدد سے جال کے اندر پہنچایا اور سکور بورڈ پر کھاتہ کھولنے میں کامیاب رہے۔ کھیل کے آخری لمحات میں 82ویں منٹ میں مخالف کھلاڑی کے فاؤل کی نتیجے میں انٹرمیلان کو پنلٹی ملی جسے رومیلو لوکاکو نے جال کے اندر پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی اور یوں اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ انٹرمیلان کے گول کیپر نے بھی مخالف ٹیم کے کئی یقینی حملوں کو روک کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے 7 کرکٹرز لنکا پریمیئر لیگ میں شامل