عالمی سنوکر چیمپیئن شپ

عالمی سنوکر چیمپیئن شپ کا فاتح کون ہوگا؟

سنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ رواں ہفتے سے انگلینڈ کے کروسیبل تھیٹر میں شروع ہو رہی ہے۔ 16 اپریل سے شروع ہونے والی یہ چیمپیئن شپ 2 مئی تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے مایہ ناز کیوئسٹ سنوکر کے عالمی ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔ رونی او سلیوان آٹھویں مرتبہ اس ٹائٹل کے حصول کے لئے کل چین کے پینگ جنکسو کے ساتھ چیمپیئن شپ کی ابتدائی کریں گے۔ چینی کیوئسٹ پینگ جنکسو اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ رونی او سلیووان عرف ”دی راکٹ” اس سیزن میں درجہ بندی کے فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہنے کے باوجود جدید دور میں سب سے زیادہ ٹائٹلز کے ساتھ عالمی چیمپیئن شپ کے لئے فیورٹ کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں انہوں نے سات مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے اور اسٹیفن ہینڈری کے ساتھ برابر آ گئے ہیں، آٹھویںمرتبہ یہ ٹائٹل جیت کر وہ ہینڈری کو پیچھے چھوڑ سکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ چیمپیئن شپ کے اختتام پر ہوگا۔ جڈ ٹرمپ نے جنوری میں ماسٹرز جبکہ مارک ایلن نے یو کے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ گیری ولسن، رابرٹ ملکنز، علی کارٹر اور ریان ڈے کے لیے بھی درجہ بندی کے ٹائٹل موجود ہیں، جب کہ 2005 کے عالمی چیمپئن شان مرفی اور چار بار کے فاتح مارک سیلبی نے اپنی بہترین فارم کو دوبارہ دریافت کیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان سب میں کون ہوگا جس کے سر سنوکر کے عالمی چیمپیئن کا تاج سجے گا۔

مزید پڑھیں:  گیری کرسٹن وائٹ بال ،جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر